پاکستان کورونا وائرس سے متاثر
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے زیادہ تر افراد کی تعداد مردوں کی ہے
جان کی بازی ہارنے والے80 فیصد افراد مرد تھے جن کی عمر 51 سال سے زائد ہے ۔
وزارت صح
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 29 اپریل 2020ء ) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے زیادہ تر افراد کی تعداد مردوں کی ہے
۔ وزارت قومی صحت نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے جان کی بازی ہارنے والے80 فیصد افراد کی تعداد مردوں کی ہے جن کہ عمر 51 برس سے زائد ہے۔ جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 65 فیصد افراد کی عمر 50سال سے کم ہے۔بتایا گیا ہے کہ 61 فیصد مریض وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ مرنے والے71 فیصد افرد کسی دوسرے جان لیوا مرض کا شکار تھے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 14 ہزار 788 افراد متاثر ہو چکے ہیں ، جبکہ 322 افراد اس مہک وائرس سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تاہم اس میں سے 3233 افراد صحت یاب ہوگئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی تشخیص کیلیے اب تک ایک لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 6417 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 751 میں اس کی تشخیص ہوئی ہے اور اب ملک بھر میں اس وائرس کے تصدیق مریضوں کی تعدادن14 ہزار 79 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں،
جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعدادن5640 ہے،اس کے علاوہ سندھ میں4956، خیبرپختونخوا 1984، بلوچستان میں 781، اسلام آباد میں261، گلگت بلتستان میں320جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار 301
مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھرمیں کورونا کے 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
Comments
Post a Comment